ضلع کرک میں انسداد پولیو مہم پولیس سیکیورٹی حصار میں جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈپٹی کمشنر خالد اقبال وزیر پولیو مہم کی براہ راست خود نگرانی کر رہے ہیں اور پولیو ٹیموں کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ مزید دونوں افسران نے جاری انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور والدین سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلا کر ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔
0 Comments