انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا محرم الحرام کے دوران امن و امان و سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ہری پور کا دورہ
دورے کے موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن اور ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور نے ضلع ہری پور میں محرم الحرام کے جملہ پروگراموں اور ہری پور پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی پی او ہری پور نے دوران بریفنگ بتایا کہ ضلع ہری پور میں ماہ محرم الحرام کے مجموعی طور پر 65 جلوس و 190مجالس کا انعقاد ہوتا ہے۔ جس میں ہری پور پولیس سمیت پاک آرمی، فرنٹیر کنسٹیبلری و خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع سے بھی نفری تعینات کی جاتی ہے۔ جبکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ایلیٹ فورس اور آر آر ایف کے دستے ہمہ وقت چاک و چوبند اور الرٹ ہیں۔
آئی جی پی نے پولیس کنٹرول روم کا دورہ کیا اور پولیس انتظامات کا زاتی طور پر جائزہ لیا۔ ڈی پی او ہری پور کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلع ہری پور انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تمام افسران عاشورہ محرم اور دیگر تمام جلوسوں کے پر امن انعقاد کے لئے چاک و چوبند ہو کر فرائض سر انجام دیں۔ تمام دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر پر امن محرم کے انعقاد کے لئے کوشش کریں۔ مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء کو ساتھ لے کر چلیں۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی مزید سخت کریں۔ مشکوک و اجنبی لوگوں کی آمدو رفت کی کڑی نگرانی کریں ۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔
0 Comments