چارسدہ : دوہرے قتل کیس میں نامزد ملزمان گرفتار، گزشتہ ماہ کے دوران ملزمان نے اپنے بھائی کو گھریلو ں تنازعہ پر بے دردی سے قتل کیا تھا، ملزمان کا اعتراف جرم، آلہ قتل بھی برآمد
تفصیلات کے مطابق کیجولٹی ہسپتال چارسدہ میں بیوہ امجد علی نے اپنے شوہر کی قتل کی رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ چنگچی میں ترناب بازار سے گھر جار رہے تھے کہ اس دوران میرا دیور ارشد ولد سرفراز اورغلام ولد طلاء محمد ساکنان مسلم آباد حال انگار کلے بامسلح موجود تھے ہمیں دیکھتے ہی دونوں ملزمان نے ہم پر بہ ارادہ قتل فائرنگ شروع کی۔ جن کی فائرنگ سے میرا شوہراور ایک راہ گیر لگ کر جان بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوئے۔ وجہ عناد گھریلوں تنازعہ پر تکرار ہوئی تھی۔ واقعات کا فوری نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی گیشن افتخارشاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال خان، ایس ایچ او تھانہ ترناب زاہد خان اورانوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتار اور آلہٰ قتل کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے انتہائی قلیل مدت میں دونوں ملزمان ارشد ولد سرفراز اور غلام ولد طلاء محمد ساکنان انگار کلے تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آلہٰ قتل دو پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے موقع کی درست نشاندہی کرائی گئی۔مزید تفتیش جاری ہے۔
0 Comments