آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کی محرم الحرام کے پرامن اختتام پر سپریم کمانڈ پوسٹ پشاور میں پریس کانفرنس
میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دہشتگردی کے خطرات کے باوجود محرم الحرام پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ صوبے بھر میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پولیس جوانوں، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ایجنسیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئی جی پی نے محرم الحرام کے پرامن اختتام پر تمام متعلقہ محکموں، امن کمیٹیوں، تاجربرادری، پرنٹ اور الیکٹرا نک میڈیاکے نمائندوں اور مذہبی رہنماوں کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن وآمان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور انشاءاللہ آئندہ بھی خیبر پختونخوا پولیس اسی جذبے اور فرض شناسی سے کام کرتی رہے گی۔
0 Comments