IGP Khyber Pakhtunkhwa Dr. Sanaullah Abbasi visited Kohat District to review law and order situation and security arrangements during Ashura Muharram.

IGP Khyber Pakhtunkhwa Dr. Sanaullah Abbasi visited Kohat District to review law and order situation and security arrangements during Ashura Muharram.
آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کوہاٹ کا دورہ
دورے کے موقع پر آئی جی پی نے کوہاٹ میں محرم الحرام کے دوران شہر کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کیلئے قائم سپریم کمانڈ پوسٹ گئے جہاں عاشورہ محرم کے حوالے سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں ڈی پی او کوہاٹ جاوید اقبال نے ملٹی میڈیا سلائیڈز اور نقشوں و چارٹوں کے ذریعے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی پی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار اور پوری طرح چوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے لحاظ سے حساس قرار دئیے جانیوالے اضلاع میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور سیکیورٹی امور میں پولیس کو پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں کا بھر پور تعاون بھی حاصل ہے۔ انہوں نے محرم الحرام اور انسداد کورونا اقدامات میں علمائے کرام کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے نامساعد حالات میں ہمیشہ سے کلیدی کردار ادا کیا ہے جو کہ لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔آئی جی پی نے کہا کہ قبائلی اضلاع سمیت صوبے بھر کی پولیس دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ملکر عاشورہ محرم کے موقع پر قیام امن کیلئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کوہاٹ میں عاشورہ محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران کی کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ پورے صوبے میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے بہترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر گہری نظر ہے اور ہمار ی اولین ترجیح ہے کہ صوبے میں بسنے والے تمام مسالک کے پیروکاروں کے مابین مذہبی ہم آہنگی اور باہمی رواداری کی فضاء قائم رہے اور اتحاد بین المسلمین کے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکیں۔

Post a Comment

0 Comments