انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا ضلع مردان کا دورہ
ڈی پی او آفس مردان میں ڈی آئی جی شیر اکبرخان اور ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے آئی جی پی کو جج بازار بم دھماکے کے بارے میں بریفنگ دی اور تحقیقات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے اگاہ کیا۔ آئی جی نے بعض ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے دہشت گردوں کے خلاف ہمارے عزائم مضبوط ہیں اورکسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر ایس پی سی ٹی ڈی فضل واحد خان، ایس پی انوسٹی گیشن ملک محمد آیاز اوردیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے۔
0 Comments