چارسدہ : ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا سرکل تنگی کے مختلف تھانہ جات اور بی ایچ یوز کے دورے، پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے ٹیموں کے ساتھ تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر سرکل تنگی کے مختلف تھانہ جات اور بی ایچ یوز کے دورے کئے۔ دورے کے موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے پولیو مہم کے دوران کئے جانے والی سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ٹیموں کے ساتھ تعینات پولیس جوانوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا۔ اس موقع پرڈی پی او چارسدہ نے پولیس جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام جوانان اپنی ڈیوٹی انتہائی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دیں۔ مزید کہا کہ چارسدہ پولیس کی جانب سے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت 1800 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
0 Comments